لاہور (ایچ آراین ڈبلیو) پاکستان ریلوے نے عیدالفطر کے موقع پر مسافروں کی سہولت کے لیے کرایوں میں 20 فیصد رعایت دینے اور پانچ سپیشل ٹرینیں چلانے کا اعلان کیا ہے۔
اس رعایت کا اطلاق تمام میل، ایکسپریس اور انٹر سٹی ٹرینوں پر ہوگا اور یہ رعایت عیدالفطر کے تینوں دنوں تک جاری رہے گی۔ مزید برآں، یہ رعایت ایڈوانس بکنگ پر بھی دستیاب ہوگی، تاہم عید اسپیشل ٹرینوں پر اس کا اطلاق نہیں ہوگا۔ اس کے علاوہ، پاکستان ریلوے نے عیدالفطر کے موقع پر پانچ سپیشل ٹرینیں چلانے کا اعلان بھی کیا ہے، جن کی تفصیلات درج ذیل ہیں:
پہلی عید اسپیشل ٹرین 26 مارچ کو کراچی سے لاہور روانہ ہوگی۔
دوسری عید اسپیشل ٹرین 26 مارچ کو کوئٹہ سے پشاور کے لیے روانہ ہوگی۔
تیسری ٹرین 27 مارچ کو کراچی سے راولپنڈی کے لیے روانہ ہوگی۔
چوتھی ٹرین 27 مارچ کو کراچی سے لاہور کے لیے روانہ ہوگی۔
پانچویں ٹرین 28 مارچ کو کراچی سے لاہور کے لیے روانہ ہوگی۔
ان سپیشل ٹرینوں میں اکنامی کلاس، اے سی بزنس اور اے سی اسٹینڈرڈ بوگیاں شامل ہوں گی۔


