44

پولیس نے دوران گشت گٹکا ماوا فروشی میں ملوث ایک ملزم گرفتار

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)ضلع کیماڑی تھانہ ڈاکس پولیس کی تھانہ ہذا کے علاقے میں کامیاب کاروائی۔گٹکا/ماوا فروشی میں ملوث ایک ملزم گرفتار۔علاقہ تھانہ ڈاکس کی حدود شاکر پلیا مچھر کالونی میں پولیس نے دوران گشت ملزم کو گرفتار کیا۔ملزم کی شناخت احسان ولد گل خان کے نام سے ہوئی۔

ملزمان کے قبضے سے بوقت گرفتاری (650) عدد پڑیاں مضرصحت گٹکا/ماوا 22.5 کلو وزنی، کاغذ ریپر 4 کلو وزنی، موبائل فون اور نقدی برآمد ہوئی۔کاروائی ایس ایچ او تھانہ ڈاکس انسپیکٹر نندلال کی سربراہی میں پولیس پارٹی نے عمل میں لائی۔ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش کی جارہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں