37

قائدآباد پولیس نے گٹکا ماوا فروشی میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)قائدآباد پولیس نے گٹکا ماوا فروشی میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا۔پولیس نے انٹیلیجنس بیسڈ معلومات پر کاروائی کرتے ہوئے قائدآباد کے علاقے سے ملزم کو گرفتار کیا۔ گرفتار ملزم کے قبضہ سے مضر صحت گٹکا ماوا اور فروختگی رقم برآمد ہوئی۔

گرفتار ملزم کی شناخت بابلے خان کے نام سے ہوئی۔گرفتار ملزم مختلف مقامات پر گٹکا ماوا فروخت کرتا تھا-گرفتار ملزم کا مزید کرمنل ریکارڈ چیک کیا جارہا ہے۔گرفتار ملزم کے خلاف ضابطے کے تحت مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں