کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)شہر قائد میں موٹرسائیکل لفٹنگ اور اسٹریٹ کرائمز کی وارداتوں میں ملوث گروہ کے ملزمان گرفتارہوگئے-پولیس نے دورانِ گشت مسلح ملزمان کو رکنے کا اشارہ کیا۔ملزمان نے پولیس پر فائرنگ کی پولیس نے ملزمان کا تعاقب کیا، اور فرار ہونے کی کوشش کو ناکام بنا دیا گیا-
پولیس نے شاہ لطیف کی حدود سے تین ملزمان کو گرفتار کیا۔گرفتار ملزمان میں موحیدالدین، آویس اور فیاض شامل ہیں۔ملزمان اسٹریٹ کرائم اور موٹرسائیکل چھیننے کی کئی وارداتوں میں ملوث نکلے-دورانِ تفتیش گرفتار ملزمان نے کئی وارداتوں کا انکشاف کیا-گرفتار ملزمان شہریوں کو اسلحے کے زور پر لوٹتے تھے۔
گرفتار ملزمان اکثر 125 موٹرسائیکل سوار شہریوں واردات کا نشانہ بناتے تھے۔گرفتار ملزمان کے قبضے سے 3 عدد 125 موٹرسائیکل، 2 پستول، ایمونیشن اور نقد رقم برآمد ہوئی۔گرفتار ملزمان کے قبضے سے 125 موٹرسائیکل تھانہ لائنز ایریا، رزویہ اور تھانہ جمشید سے دوران واردات شہریوں سے چھینی گئی تھی۔گرفتار ملزم موحیدالدین 17 سے زائد مقدمات میں گرفتار ہو چکا ہے۔ملزمان کے خلاف ضابطے کے تحت قانونی کاروائی عمل میں لائی جارہی ہے اور مزید تفریش جاری ہے۔


