منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام، 7 کلو سے زائد اعلیٰ کوالٹی چرس برآمد

کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) گڈاپ سٹی پولیس کی کارروائی، منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام، 7 کلو سے زائد اعلیٰ کوالٹی چرس برآمد

گڈاپ سٹی پولیس نے لنک روڈ کاتھوڑ کے قریب خفیہ کارروائی کرتے ہوئے منشیات اسمگلنگ میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا، ایس ایس پی ملیر کاشف آفتاب عباسی۔

گرفتار ملزم کے قبضے سے 7200 گرام اعلیٰ کوالٹی چرس اور فروختگی رقم برآمدہوئی۔ایس ایس پی ملیر

ملزم حیدرآباد سے کراچی منشیات سپلائی کرنے کی کوشش کر رہا تھا۔ایس ایس پی ملیر

گرفتار ملزم سے اسمگلنگ میں استعمال ہونے والی گاڑی AVR-364 وائٹ کرولا کو بھی قبضے پولیس میں لے لیا گیا ہے۔ایس ایس پی ملیر

گرفتار ملزم نے دوران تفتیش انکشاف کیا کہ وہ کراچی کے مختلف علاقوں میں منشیات سپلائی کا نیٹ ورک بنا رہا تھا۔

گڈاپ سٹی پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں