41

عادی جرائم پیشہ تین ملزمان گرفتار،ملزمان منشیات،اسلحہ سمیت گرفتار

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)ایس آئی یو/ سی آئی اے پولیس کی کارروائیاں-عادی جرائم پیشہ تین ملزمان گرفتار منشیات اور اسلحہ برآمدکرلیا-ایک کلو سے زائد چرس اور دو پستول برآمد ہوئے-دو مسروقہ موٹر سائیکلیں بھی برآمد کی گئی-مچھر کالونی جمشید کوارٹر اور نیو کراچی کے علاقوں میں کارروائیاں کی گئی-

گرفتار ملزمان میں انور زیب ، لعل محمد اور محمد جان شامل ہے-ملزمان سے اسٹریٹ کرائم کی متعدد وارداتوں کا انکشاف ہوا-ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش کا آغاز کردیا گیا-

اپنا تبصرہ بھیجیں