کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)ایسٹ، تھانہ سولجر بازار پولیس نے اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرلیا۔پولیس نے خفیہ اطلاع پر قادری چوک کے قریب کارروائی کرکے دو ملزمان کو گرفتار کیا۔گرفتار ملزمان کے قبضے سے غیر قانونی 9 ایم ایم اور 30 بور پسٹل بمعہ ایمونیشن، موبائل فونز اور نقدی رقم برآمد کرلی گئی۔
گرفتار ملزمان کے زیرِ استعمال موٹرسائیکل کو ضابطے کے تحت قبضہ پولیس میں لے لیا گیا ہے۔گرفتار ملزمان کے خلاف سندھ اسلحہ ایکٹ کے تحت مقدمات درج کرکے مزید تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے۔گرفتار ملزمان کے سابقہ کرمنل ریکارڈ کے متعلق معلومات حاصل کی جا رہی ہیں۔گرفتار ملزمان میں حسنین علی ولد ذوالفقار اور فیضان ولد فقیر محمد شامل ہیں۔


