43

انسانی سمگلنگ اور ویزہ فراڈ میں ملوث 9 ملزمان گرفتار

ملتان(ایچ آراین ڈبلیو)انسانی سمگلنگ اور ویزہ فراڈ میں ملوث 9 ملزمان گرفتار-ایف آئی اے ملتان زون کی بڑی کاروائیاں جاری ہیں-ڈی جی ایف آئی اے احمد مختار کی ہدایات پر انسانی سمگلنگ میں ملوث ملزمان کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے-جاری کاروائیوں میں اشتہاریوں سمیت 9 انسانی سمگلرز گرفتار ہوگئے-انسانی سمگلروں کو ملتان اور بہاولپور کے مختلف علاقوں سے گرفتار کیا گیا-گرفتار ملزمان میں غوث بخش ، عطا الحسن عرف چاند شاہ ، محمد شوکت اور محمد وقاص شامل ہے-ملزمان میں اسامہ اشرف ، محمد دین محمد ، منو رام اور اظہر اقبال بھی شامل ہے-ملزمان شہریوں کو بیرون ملک ملازمت کا جھانسہ دے کر لاکھوں روپے بٹورنے میں ملوث پائے گئے-

ملزم غوث بخش نے شہری کو سعودی عرب ملازمت کی غرض سے بھجوانے کے لیے 8 لاکھ روپے ہتھیائے-اشتہاری ملزم محمد شوکت نے شہری کو دبئی کا ایمپلائمنٹ ویزہ فراہم کرنے کے عوض 5 لاکھ روپے ہتھیائے-ملزم سال 2023 سے اشتہاری ہے-ملزم چاند شاہ نے شہری کو دبئی بھجوانے کی غرض سے 1 لاکھ 80 ہزار روپے ہتھیائے-ملزم ملازم حسین نے شہری کو ایمپلائمنٹ ویزہ فراہم کرنے کے عوض 20 لاکھ روپے سے زائد ہتھیائے-ملزم محمد وقاص شہری کو سعودی عرب ملازمت کی غرض سے بھجوانے کے لیے 13 لاکھ 35 ہزار روپے ہتھیائے-ملزم اسامہ اشرف نے سعودی عرب ملازمت کی غرض سے بھجوانے کے لیے 5 لاکھ 63 ہزار روپے ہتھیائے-اشتہاری ملزم محمد دین محمد شہری کو عمرہ کی غرض سے سعودی عرب بھجوانے کے لیے 2 لاکھ روپے ہتھیائے-ملزم منو رام نے شہری کو عرب امارات کا ویزہ فراہم کرنے کے لئے 9 لاکھ روپے ہتھیائے-ملزم اظہر اقبال نے شہری کو سعودی عرب ملازمت کی غرض سے بھجوانے کے لیے 7 لاکھ روپے ہتھیائے-

ملزمان شہریوں کو بیرون ملک بھجوانے میں ناکام رہے-ملزمان بھاری رقوم وصول کر کے روپوش ہو گئے-ملزمان کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے-

اپنا تبصرہ بھیجیں