45

ٹرمپ کا ایک بار پھر پاک بھارت جنگ رکوانے اور 5 طیارے گرنے کا تذکرہ

واشنگٹن(ایچ آراین ڈبلیو)امریکی صدر نے ایک بار پھر پاک بھارت جنگ رکوانے اور 5 طیارے گرائے جانے کا تذکرہ کردیا۔واشنگٹن میں تقریب سے خطاب میں امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ نے کہا کہ پاکستان اوربھارت کے درمیان ایٹمی جنگ چھڑنے کا خدشہ تھا۔ جنگ کے دوران 5 جنگی طیارے گرائے گئے۔ دوایٹمی طاقتوں کو کہا اگر جنگ جاری رہی تو امریکا تجارت نہیں کرے گا۔ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر جنگ رکوانے کا کریڈٹ لیتے ہوئے کہا کہ وہ جنگ نہ رکواتے تو ایٹمی جنگ چھڑ سکتی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں