لاکھوں‌ جانوں کی قربانی سے حاصل ہونے والا وطن تاریخ کے بدترین غلاموں کے سپرد کر دیا گیا، خالد مقبول

کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) ایم کیو ایم کے کنونئیر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے 23 مارچ کے موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آٹھ دہائی قبل آج کے روز ہمارے اجداد نے قیام پاکستان کیلئے قرارداد پاس کی، قرارداد کے محض سات سالوں میں چشم فلک نے الگ وطن کے خواب کو تعبیر سے ہمکنار ہوتے ہوئے دیکھا، الگ وطن کا خواب فقط چند گز زمین کا ٹکڑا حاصل کرنا نہیں تھا، ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ ایسے خطّہ ارض کی خواہش تھی جہاں بلا رنگ نسل، زُبان و مذہب کے اجتماعی قومی آزادی میسر ہو، اک ایسا وطن جہاں سورج کی روشنی در و دیوار ہی نہیں مقدر بھی روشن کرتی ہو،

آج کے دن مسلمانان برصغیر نے خدائے واحد کے سوا اشخاص یا گروہی غلامی کو مسترد کردیا، 23 مارچ 1940 کو مسلمانان ہند نے بٹ کے رہے گا ہندوستان بن کر رہے گا پاکستان کے نعرے پر مہر ثبت کی،

لاکھوں جانوں کی قربانی کے عوض وطن عزیز کی تعمیر مُمکن ہوئی، پاکستان کی خوش نصیبی ہے کہ اُس خواب کے وارث آج بھی زندہ ہیں، بدنصیبی یہ ہے کہ اِس وطن کو اُن کے سُپرد کردیا گیا ہے جو تاریخ کے بد ترین غُلام تھے،

اپنا تبصرہ بھیجیں