43

ماں کے پیٹ میں ہی فروخت ہونےوالےبچے،انڈونیشیا میں انسانی اسمگلنگ کا لرزہ خیز انکشاف

انڈونیشیا(ایچ آراین ڈبلیو)پولیس نےایک ایسے گروہ کا پردہ فاش کیا ہے جو نومولود بچوں کو ماں کے پیٹ میں ہی خرید لیتے تھے اور پیدائش کے فوراً بعد ان کو کروڑوں روپے میں فروخت کر دیتے تھے۔ یہ انکشاف اس وقت ہوا جب ایک خفیہ تحقیقاتی ٹیم نے بچوں کی گمشدگی کے بڑھتے واقعات کو سامنے لاتے ہوئے اس نیٹ ورک کا سراغ لگایا۔

تحقیقات سے پتا چلا کہ یہ نیٹ ورک سوشل میڈیا، جعلی ہسپتالوں اور ایجنٹوں کے ذریعے حاملہ خواتین کو نشانہ بناتا تھا۔ غریب خواتین کو مالی مدد کے جھانسے دے کر ان سے ان کے پیدا ہونے والے بچوں کے لیے پہلے ہی معاہدہ کیا جاتا تھا۔

حکام کا کہنا ہے کہ ان بچوں کو بیرون ملک بھی اسمگل کیا جاتا تھا جہاں ان کو گود لینے، مزدوری یا جسم فروشی جیسے مقاصد کے لیے بیچا جاتا۔ ان میں سے اکثر بچوں کی کوئی شناخت یا دستاویزات موجود نہیں ہوتیں، جس کی وجہ سے ان کی بازیابی تقریباً ناممکن ہو جاتی ہے۔یہ واقعہ نہ صرف انڈونیشیا بلکہ پوری دنیا کے لیے ایک خطرے کی گھنٹی ہے کہ بچوں کی سمگلنگ کس قدر منظم اور خطرناک طریقے سے کی جا رہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں