کورنگی انڈسٹریل ایریا پولیس کا کورنگی کازوے ندی پر ڈکیتوں سے مبینہ مقابلہ

کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) کورنگی انڈسٹریل ایریا پولیس کا کورنگی کازوے ندی پر ڈکیتوں سے مبینہ مقابلہ

ایس ایچ او کورنگی انڈسٹریل ایریا محمد علی نیازی اور کازوے چوکی انچارج فیصل شوٹر گشت پر مامور تھے

رات گئے شہریوں سے لوٹ مار کرنے والے ملزمان سے فائرنگ کا تبادلہ

موٹرسائیکل سوار ملزمان شہریوں سے لوٹ مار کررہے تھے

گشت پر مامور پولیس پارٹی کو دیکھتے ہی ملزمان فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہونے کی کوشش کررہے تھے

پولیس کی جوابی فائرنگ سے دو ڈکیت زخمی حالت میں گرفتار ہوگئے

زخمی ملزمان کی شناخت ذیشان اور حمید کے نام سے ہوئی۔پولیس

ملزمان کے قبضے سے دو ٹی ٹی پستول چار چھینے ہوئے موبائل فونز اور چوری شدہ موٹر سائیکل برآمد۔

گرفتار ملزمان نے ابتدائی طور پر اسٹریٹ کرائم کی متعدد وارداتوں کا انکشاف کیا

ملزمان کو طبی امداد کےلئے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے

گرفتار ملزمان سے مزید انکشافات متوقع ۔ پولیس

اپنا تبصرہ بھیجیں