کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)قائدآباد پولیس نے اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا۔پولیس نے انٹیلیجنس بیسڈ معلومات پر کاروائی کرتے ہوئے مہران ہائی وے کے قریب سے ملزم کو گرفتار کیا۔گرفتار ملزم کے قبضہ سے 4 موبائل فونز ایک پسٹل بمعہ راؤنڈز کیش رقم اور 125 موٹرسائیکل برآمد ہوئی۔
گرفتار ملزم کی شناخت رحیم عرف شعیب کے نام سے ہوئی۔گرفتار ملزم تھانہ قائدآباد سمیت کراچی شہر کے مختلف تھانوں کی حدود میں ہونے والی اسٹریٹ کرائمز کی کئی وارداتوں میں ملوث ہے۔گرفتار ملزم کے قبضے سے برآمد ہونے والی موٹرسائیکل کا دیکارڈ AVLC احکام سے چیک کیا جارہا ہے۔گرفتار ملزم کے خلاف ضابطے کے تحت مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے۔


