کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)ملیر سٹی پولیس نے منشیات فروشی میں ملوث کیٹگری B کے ملزم کو گرفتار کرلیا۔پولیس نے انٹیلیجنس بیسڈ معلومات پر کاروائی کرتے ہوئے ملیر سٹی کی حدود سے ملزم کو گرفتار کیا۔ گرفتار ملزم کے قبضہ سے 104 گرام سے زائد ہیروئن اور فروختگی رقم برآمد ہوئی۔گرفتار ملزم کی شناخت عبدالقیوم کے نام سے ہوئی۔گرفتار ملزم مختلف علاقوں پر منشیات خفیہ طریقے سے منشیات فروخت کرتا تھا۔گرفتار ملزم کا نام پولیس کی مطلوبہ فہرست میں بھی شامل تھا۔گرفتار ملزم کے خلاف ضابطے کے تحت مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے-
44


