شکارپور(ایچ آراین ڈبلیو)پولیس کی کامیاب کارروائی، چند ماہ پہلے غیرت کے نام پر بھابھی کو قتل کرنے والا ملزم گرفتار۔ ملزم نادر معرفانی اپنی بھابھی کائنات مگسی زوجہ حبیب اللہ معرفانی کو فائرنگ کرکے قتل کرنے بعد فرار ہوگیا تھا۔ ایس ایس پی شکارپور شاہزیب چاچڑ نے واقعے کا نوٹس لیکر تفتیشی ٹیم تشکیل دیکر ملوث ملزمان کی گرفتاری کیلئے احکامات جاری کئے تھے۔
ڈی ایس پی سٹی میڈم پارس پارس بکھرانی کی زیر نگرانی تھانہ نیوفوجداری پولیس نے ملزم نادر معرفانی کو ٹریس کرکے ضلع سکھر سے گرفتار کر لیا-گرفتار ملزم عادی جرائم پیشہ ور ہے، قتل کی و دیگر وارداتوں کے 3مقدمات میں ملوث ہیں۔گرفتار ملزم کا گرفتار ملزم کا کرمنل رکارڈ۔
1. مقدمہ الزام نمبر 26/2018 بجرم دفعہ 302,148,149, تھانہ گڑھی یاسین
2. مقدمہ الزام نمبر 25/2019 بجرم دفعہ 302 تھانہ نیوفوجداری ۔
3. مقدمہ الزام نمبر 51/2025 بجرم دفعہ 302,311,114,148,149,337Hii تھانہ نیوفوجداری ۔
ملزم کےخلاف مزید کارروائی جاری ہے۔


