42

جھول پولیس نےموٹرسائیکل اسنیچرگرفتارکرلیا،TT پسٹل اورچھینی گئی موٹر سائیکل برآمد

سانگھڑ(ایچ آراین ڈبلیو)ایس ایس پی سانگھڑ عابد علی بلوچ کی زیر قیادت جرائم پیشہ عناصر کے خلاف روزانہ کی بنیاد پر کاروائیاں جاری ہیں اس سلسلے میں ایس ایچ جھول علی بخش مگسی نے ماتحت عملے کے ہمراہ دوران پیٹرولنگ موٹر سائیکل اسنیچر نسیم عباس خاصخیلی کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے ایک بنا لائسنس ٹی ٹی پسٹل اور مقدمہ نمبر 50 سال 2025 کے فریادی ساجن کی چھینی گئی ون ٹو فائیو موٹر سائیکل بھی برآمد کرلی۔ایس ایچ او کھاہی منیر احمد جتوئی نے منشیات فروشوں ارشاد علی اور مظہر سے 600 پڑیاں گٹکا اور منشیات کی نقل و حمل میں زیر استعمال ایک موٹرسائیکل بھی برآمد کی ہے۔ ایک اور کاروائی میں ملزم علی اکبر سے 300 گرام چرس بھی برآمد کی ہے۔ اس کے علاوہ ایس ایچ او پیرمل محمد اسحاق سنگراسی، ایس ایچ او بیرانی اسد نواز خاصیلی اور ایس ایچ او کھاہی نے گزشتہ سالوں سے چوری جھگڑے کے مختلف مقدمات میں روپوش ملزمان خمیسو مری، سجاد تھہیم اور محمد الیاس راجپوت کو گرفتار کیا ہے۔ اس کے علاوہ انچارج سی ائی اے سانگھڑ ذاکر حسین، ایس ایچ او شہدادپور غلام شبیر نے ماتحت عملے کے ہمراہ منشیات فروشوں گل محمد لاکھو، اعجاز علی مگسی اور اظہار بھٹی کے خلاف بھی کاروائیاں کرکے منشیات برآمد کی یے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں