سجاول(ایچ آراین ڈبلیو)پولیس کی دبنگ کارروائی، سمندری راستوں سے گٹکا مٹیرل کی بہت بڑی کھیپ، تقریباً ایک کڑوڑ روپے مالیت کی سپلائی ناکام بنا دی تفصیلات کے مطابق جناب آئی جی پی سندھ غلام نبی میمن اور ڈی آئی جی پی حیدرآباد رینج طارق رزاق دھاریجو کی ہدایات کی روشنی میں،ایس ایس پی سجاول میڈم علینہ راجپر کے ویژن گٹکا/ منشیات سے پاک ضلع سجاول کے تحت، بھترین کاروائی عمل میں لائی گئی-انچارج سی آئی اے سجاول، وحید مراد چانڈیو کی کلکان چھانی تڑ پہ انٹیلیجنس بیس کامیاب کاروائی کی-
سمندری راستوں سے لانچوں کے ذریعے لائے گئے مٹیرل کو ساحل سمندر پر گاڑیوں میں لوڈ کرنے کے لیے گاڑیوں کا انتظار کر رہے تھے تو پولیس نے کامیاب چھاپہ مار کاروائی کرکے گٹکا مٹیرل کی بہت بڑی کھیپ تحویل میں لے لی ہے اور 15 ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے جبکہ 5 ملزمان فرار ہوگئے-
تحویل میں لیے گئے گٹکا مٹیریل کے 373 کٹے (4755) کلو گرام، اور 4000 پوڑیاں گٹکے ،جس کی مالیت ایک کروڑ روپے کے قریب بتائی جا رہی ہے۔گرفتار اور مفرور ملزمان کے خلاف تھانہ جاتی پر گٹکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج۔
FiR#97/2025
u/s 4,8.SPM&GM.Act
ایس ایس پی سجاول میڈم علینہ راجپر نے انچارج سی آئی اے اور اسکی ٹیم کو کامیاب کارروائی کرنے پر شاباشی دی ہے


