کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)ویسٹ، تھانہ اورنگی پولیس کا سرچ آپریشن کے دوران منی گٹکا فیکٹری پر چھاپہ، ملزم گرفتار-ملزم سیکٹر 8 ایل میں واقع بند گلی میں اندرون مکان مضر صحت گٹکا ماوا تیار کر رہا تھا۔پولیس نے سرچ آپریشن کے دوران انٹیلیجنس بنیاد پر کاروائی ملزم محمد علی ولد دولت علی کوگرفتارکیا۔مکان سے50 پڑیاں گٹکا ماوا، بھیگی ہوئی چھالیہ، چونا، ٹپ اورپیکنگ کےریپرزوغیرہ برآمد ہوئے۔ملزم کے خلاف سندھ گٹکا ماوا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے۔
42


