38

لسٹڈ منشیات فروش ملزم گرفتار،آدھاکلوسے زائد چرس برآمد

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)ڈسٹرکٹ ایسٹ سچل پولیس کی کارروائی، لسٹڈ منشیات فروش ملزم کو گرفتار کرلیا۔ملزم کا نام انتہائی مطلوب منشیات فروش ملزمان کی فہرست میں بھی شامل تھا۔پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے ملزم سعید عرف سعدو کو گرفتار کیا۔گرفتار ملزم کے قبضے سے آدھا کلو سے زائد اعلیٰ کوالٹی کی چرس اور فروختگی کی رقم برآمد کرلی گئی۔گرفتار ملزم کے خلاف کنٹرول آف نارکوٹکس سبسٹینس ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، مزید تفتیش جاری ہے۔گرفتار ملزم کے سابقہ کرمنل ریکارڈ کے متعلق معلومات حاصل کی جا رہی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں