36

تھانہ منگھوپیر پولیس نے محکمہ صحت سندھ کا جعلی سیکشن افسرگرفتارکرلیا

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)ویسٹ، تھانہ منگھوپیر پولیس نے محکمہ صحت سندھ کا جعلی سیکشن افسرگرفتارکرلیا۔ملزم نے نوکری کا جھانسہ دیکر دو شہریوں سے رقم وصول کرکے انہیں جعلی دستاویزات دیئے تھے۔پولیس نے متاثرہ شہریوں کی مدد سے جعلی سیکشن افسر ملزم سید کامران ولد سجاد کو گرفتار کیا-

گرفتارملزم سے محکمہ صحت سندھ کا جعلی کارڈ، شناختی کارڈ، نقدی اور دیگر کاغزات برآمد ہوئے۔ملزم نے ارسلان اور اشعر سے 2/3 لاکھ وصول کرکے جعلی سروس کارڈ، میڈیکل لیٹر اور پوسٹنگ آرڈر بھی دیئے تھے۔گرفتار ملزم کے خلاف متاثرہ شہری کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں