لاڑکانہ (ایچ آراین ڈبلیو) ایس ایس پی لاڑکانہ احمد چودھری QPM , PSP کی جاری کردہ ہدایات و احکامات پر لاڑکانہ پولیس کی جانب سے اشتہاری،روپوش و مفرور ملزمان کے خلاف کارروائیاں جاری۔
تھانہ رحمتپور کی حدود بازیگر پل والے علاقے سے قتل کیس میں ملوث و اشتہاری ملزم نورالدین عرف پپو کلہوڑو گرفتار۔
دوسری جانب رحمتپور پولیس نے شہری جنید احمد سے چھینی جانے والی موبائل فون برآمد کرکے اصل اونر کے حوالے کردی ہے،
موبائل فون چھیننے والے کیس 32/2025 بجرم 392PPC کی مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔
ایس ایس پی لاڑکانہ
جناب احمد چودھری صاحب QPM, PSP نے کامیاب کاروائی پر ایس ایچ او تھانہ رحمتپور انسپیکٹر علی حسن مغیری اور ان کی ٹیم کے لیے شاباشوں کے پیغامات جاری کردئیے ہیں۔


