35

مچھرکالونی میں جرائم پیشہ عناصرکیخلاف کریک ڈاؤن جاری

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)ایس ایس پی صاحب جناب کیپٹن (ر) فیضان علی ضلع کیماڑی کی ہدایت پر تھانہ ڈاکس پولیس کا مچھر کالونی میں جرائم پیشہ عناصروں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری۔منشیات فروشوں اور پولیس کے مابین مقابلہ ہوا اور بھاری مقدار میں منشیات برآمد کرلی گئی۔

علاقہ تھانہ ڈاکس کی حدود مچھر کالونی جنگل سائڈ پولیس کا دوران گشت ڈکیتوں سے فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔مقابلے کے دوران ایک ملزم بنام محمد ولد عبدالقادر عمری 24/25 سالہ ٹانگ میں گولی لگنے سے زخمی ہو گیا۔جبکہ ملزم کا ساتھی بنام عرفان ولد سلطان شیر عمری 27/28 سالہ موقع سے پولیس نے گرفتار کرلیا۔

ملزمان کے قبضے سے ایک ضرب غیر قانونی پستول 9MM بمعہ لوڈ میگزین، 2 عدد بوروں میں تقریباً 14 کلو سے زائد چرس (14350) گرام وزنی اور نقدی برآمد ہوئی۔(زخمی) ملزم کو علاج معالجہ کیلئے سول ہسپتال روانہ کیا گیا۔

کاروائی ایس ایچ او تھانہ ڈاکس انسپیکٹر نندلال کی سربراہی میں پولیس پارٹی نے عمل میں لائی۔ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش کی جارہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں