41

ہنجروال پولیس نےبیوی کوقتل کرنے والا ملزم زاہد گرفتار کر لیا

ہنجروال(ایچ آراین ڈبلیو)پولیس نےبیوی کوقتل کرنے والا ملزم زاہد گرفتار کر لیا، ترجمان پولیس کے مطابق گلشن پارک منصورہ کے رہائشی زاہد نے اپنی بیوی کو فائرنگ کر کے قتل کیا-اطلاعات کے مطابق دونوں میاں بیوی میں لڑائی جھگڑا رہتا تھا-ملزم زاہد نے پستول سے بیوی پرفائرنگ کی مقتولہ کو 2 گولیاں لگی-پستول کی 2 گولیاں لگنے سے 43 سالہ صائمہ ہلاک ہو گئی-ملزم زاہد کو گرفتار کر کے آلہ قتل پستول بھی برآمد کر لیا گیا-ناحق قتل کرنے والے سفاک ملزم کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا-

اپنا تبصرہ بھیجیں