45

سکھن پولیس کی خفیہ کارروائی، منشیات فروش خاتون سمیت 5 ملزمان گرفتار

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)سکھن پولیس کی خفیہ کارروائی، منشیات فروش خاتون سمیت 5 ملزمان گرفتارہوگئے-سکھن پولیس نے ریڑھی روڈ کے قریب خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروشی میں ملوث 2 خواتین سمیت 5 ملزمان کو گرفتارکرلیا۔گرفتار ملزمان میں ذوالفقار، ساجد، وقار، کزبانو اور رکیا عرف الادینی شامل ہیں-

گرفتارملزمان شہر کے مختلف تھانوں کی حدود میں منشیات کی ترسیل اور فروخت میں سرگرم تھے۔کارروائی کے دوران ملزمان کے قبضے سے 3590 گرام چرس، ایک عدد 30 بور پسٹل بمع ایمونیشن اور منشیات فروخت کرنے کی رقم برآمد ہوئی۔گرفتار ملزم وقار نے تھانہ سکھن کی حدود میں ہونے والی اسٹریٹ کرائمز کی واردتوں کا انکشاف کیا۔

گرفتار خاتون رکیا عرف الادینی اور ذولفقار ریڑھی گوٹھ کے علاقے میں آئیس اور چرس کی ترسیل میں ایک متحرک نیٹ ورک چلا رہے تھے، جو مختلف علاقوں میں فروخت کا کام کرتے تھے۔

گرفتار ملزمان کا کریمنل ریکارڈ مختلف تھانوں سے حاصل کیا جا رہا ہے، جبکہ مکزمان کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جارہی ہے اور مزید تفتیش جاری ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں