جامشورو(ایچ آراین ڈبلیو)کوٹری پولیس کا منشیات فروشوں کےخلاف مؤثرکریک ڈاؤن، تین ملزمان گرفتارمنشیات برآمد مقدمات درج ہیں-ایس ایس پی جامشوروظفرصدیق چھانگا کےاحکامات کی روشنی میں کوٹری پولیس نے منشیات کے خلاف کارروائیوں میں مزید تیزی لاتے ہوئے اہم پیش رفت کی ہے۔
ڈی ایس پی کوٹری شاہنواز جوکھیو کی سپرویژن اور ایس ایچ او کوٹری انسپیکٹر شہزاد رضا قاضی کی سربراہی میں منشیات کے خلاف کریک ڈاؤن کے دوران تین منشیات فروش ملزمان 01 نصراللہ ولد رحمت اللہ بروہی 02 نسیم ولد محمد بخش لاشاری 03 بلاول ولد بخشل سومرو کو گرفتار کر لیا گیا۔
گرفتار ملزمان کے قبضے سے مضرصحت منشیات 65 گرام آئس 3 پکیٹ Z-21 گٹکا برآمد کر لی گئی ہے۔گرفتار ملزمان کے خلاف متعلقہ دفعات کے تحت مقدمات درج کر لیے گئے ہیں اور مزید تفتیش جاری ہے۔
ایس ایس پی جامشورو ظفر صدیق چھانگا نے منشیات فروشوں کے خلاف اس کامیاب کارروائی پر کوٹری پولیس کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ عوام کو منشیات کے ناسور سے بچانے کے لیے ایسے کریک ڈاؤن جاری رہیں گے۔
عوام سے بھی اپیل کی گئی ہے کہ وہ اپنے اردگرد منشیات فروش عناصر کی نشاندہی کرکے پولیس کا ساتھ دیں تاکہ معاشرے کو نشے کی لعنت سے پاک کیا جا سکے۔
گرفتار ملزمان کا کرمنل ریکارڈ مندرجہ ذیل ہے
01 Crime No 341/2025 U/S 9(2)3 S CNS Act 2024 @ PS KOTRI
02 Crime No 342/2025 U/S 8 Mainpori Ghutka Act @ PS KOTRI


