کراچی(ایچ آراین ڈبلیو) گذشتہ شب سینٹرل شاہراہِ نور جہاں کی حدود میں پولیس مقابلے کے بعد بلاضرب گرفتار ملزم کی CCTV فوٹیج و اہم انکشافات سامنے آگئے-ملزم سے مقابلہ اندرون روڈ سخی حسن سے قلندریہ چورنگی نارتھ ناظم آباد کراچی میں ہوا تھا جس کے بعد ایک ملزم بلاضرب گرفتار ہوا تھا-
گرفتارملزم کی شناخت1عبیداللہ ولد عبداللہ جبکہ فراری ملزم کی شناخت1۔ یوسف ولد نامعلوم کے ناموں سے ہوئی تھی-جبکہ ملزم عبیداللہ کو واردات کرتے ہوئے CCTV Footage میں دیکھا جا سکتا ہے-مزید ملزمان کے قبضے سے 1 ضرب 30 بور پسٹل بمعہ زندہ راؤنڈ بھی برآمد ہوئی ہے-
ملزمان کے خلاف تھانہ ہذا میں دو مقدمات درج کیے گئے ہیں جنکی تفصیل درج ذیل ہے
1. مقدمہ الزام نمبر 523/2025 بجرم دفعہ 353/324/34 ت پ تھانہ شاہرہ نور جہاں
2. مقدمہ الزام نمبر 524/2025 بجرم دفعہ 23(i)A تھانہ شاہرہ نور جہاں کے تحت درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے


