68

چین نے تبت میں میگا ڈیم پراجیکٹ کا آغاز کردیا ہے

چین(ایچ آراین ڈبلیو)تبت میں میگا ڈیم پراجیکٹ کا آغاز کردیا ہے جس سے پاکستان کا پانی بند کرنے کی دھمکی دینے والے بھارت میں کھلبلی مچ گئی ہے۔

عام لفظوں میں اس صورتحال کو یوں بھی کہا جاسکتا ہے کہ پاکستان کے خلاف سندھ طاس معاہدہ معطل کرنے کی شُرلی چھوڑنے والے بھارت پر چین نے پانی کا ایٹم بم گرانے کی تیاری کرلی ہے۔

چین کے وزیراعظم لی چیانگ نے یرلنگ سنپو ڈیم کا سنگ بنیاد رکھ دیا ہے، منصوبے پر ایک 168 ارب ڈالر لاگت آئے گی، یہ ڈیم 300 ارب کلوواٹ آور سالانہ بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت کا حامل ہوگا۔

چین نے 5سالہ منصوبے کے تحت 2020 میں اس ڈیم کو بنانے کا اعلان کیا تھا تاہم اس کی منظوری دسمبر 2024 میں دی گئی تھی۔ اس منصوبے کی اہمیت کا اندازہ اس حقیقت سے لگایا جاسکتا ہے کہ اس سے پیدا بجلی چین کے تھری گورجیس ڈیم سے حاصل پیداوار سے بھی 3 گنا زیادہ ہوگی-=

اپنا تبصرہ بھیجیں