جھنگ(ایچ آراین ڈبلیو)قتل کے مقدمہ کا مفرور اشتہاری 30 سال بعد گرفتار ہوگیا-سی سی ڈی جھنگ نے اٹھارہ ہزاری کے علاقہ سے مقدمہ قتل کےمفروراشتہاری کوگرفتارکرلیا-گرفتار ملزم 30سال قبل ڈیرہ غازی خان میں ایک شہری کو قتل کرکے فرار ہوگیا تھا-ملزم نے گرفتاری سے بچنے کے لیے مبینہ طور پر اپنی شناخت تبدیل کروا رکھی تھی-
ملزم نے شناختی کارڈ پر اپنا نام منظور حسین سے تبدیل کرکے محمد علی کروا لیا تھا-ملزم ڈیرہ غازی خان میں قتل سمیت درجنوں مقدمات میں ریکارڈ یافتہ ہے-سی سی ڈی ساہیوال نے بھی 18 سال سے قتل کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری کوگرفتارکرلیا-اشتہاری ملزم محمد حنیف 18 سال قبل پولیس اسٹیشن غازی آباد میں شہری کو قتل کر کے فرار ہوگیا تھا-سی سی ڈی جھنگ اور ساہیوال نے پروفیشنل سکلز کو بروئے کار لاتے ہوئے ملزمان کو ٹریس کرکے گرفتار کیا۔


