50

سولجربازارمیں گٹکامافیا کا راج،پولیس بے بس یا شراکت دار

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)سولجربازارمیں گٹکا مافیا کاراج، پولیس بےبس یا شراکت دار،ایس ایچ اووقارمجرماخاموشی کا شکارہے-باربار نشاندہی، واضح ثبوت، ویڈیوز اور عوامی احتجاج کے باوجود تھانہ سولجر بازار میں گٹکا ماوا فروش دنداناتے پھر رہے ہیں-ایسا لگتا ہے کہ ایس ایچ او وقار عظیم نے قانون کا کفن پہن لیا ہے-

نہ چھاپہ ۔نہ گرفتاری ۔نہ ایف ائی آرگویا تھانےکی دیواروں پرگٹکا ماوا مافیا کاپرچم لہررہا ہے-علاقےمیں زہرعام بیچاجا رہا ہے-نوجوان نسل تباہی کے دہانے پرعوام بے بس، اور پولیس خاموش تماشائی کیا وقار عظیم صرف عہدے کا نام ہے، یا گٹکا مافیا کا محافظ کیا تھانہ سولجر بازار اب گٹکا مافیا کا اڈہ بن چکا ہے-

کیا قانون صرف کمزوروں کے لیے ہے-پولیس کی وردی کے پیچھے چھپی بے حسی کب بےنقاب ہوگی-یہ خاموشی جرم ہے یا مکروہ سازش
کیا ایس ایچ او کی خاموشی اس کی رضا مندی نہیں-

اپنا تبصرہ بھیجیں