بھارت(ایچ آراین ڈبلیو)اسکول وین کا ڈرائیور 4 سال کی بچی کے ساتھ متواتر قبیح ترین حرکت کرتا رہا، اسے بری طرح ڈیجیٹل ریپ کا نشانہ بنایا۔بھارتی شہر لکھنؤ میں ایک 4 سالہ بچی کے ساتھ اس کے اسکول وین ڈرائیور نے مبینہ طور پر ڈیجیٹل ریپ کیا، واقعے سے متعلق متاثرہ لڑکی کی ماں نے بھارتی میڈیا کو بتایا کہ اسکول نے وین کی سہولت فراہم کی تھی، میری بچی نے مجھ سے اپنے پرائیویٹ پارٹس میں درد کی شکایت کی، معائنے پر میں نے دیکھا کہ اسے چوٹ لگی ہے۔
اس حوالے سے جب میں نے پرنسپل سے شکایت کی تو انھوں نے کہا کہ وہ اس بارے میں بات کریں گی، بچی کو ڈاکٹر کے پاس لےکر گئی تو ڈاکٹر نے بتایا کہ بچی نے جو کچھ کہا اس کے ساتھ کیا گیا تھا اور اس کے پرائیویٹ پارٹس میں کچھ ڈالا گیا تھا۔
ماں نے مزید بتایا کہ اسکول نے کہا کہ شکایت کرنے سے بچی کا مستقبل اور اسکول کی ساکھ خراب ہوگی، میں نے دو دن انتظار کیا لیکن اسکول کی طرف سے کوئی کارروائی نہیں کی گئی اور ڈرائیور نے بچی کو اسکول لینے کے لیے دوبارہ بھیج دیا۔


