کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)ایسٹ،تھانہ گلشنِ اقبال پولیس کی سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے کارروائی، ڈکیتی وارداتوں میں ملوث ملزم گرفتار۔پولیس نے خفیہ اطلاع پر گلشنِ اقبال بلاک 05 میں کارروائی کرکے ملزم عادل رحمٰن ولد محمد عارف خان کو گرفتار کیا۔گرفتار ملزم کے قبضے سے غیر قانونی 30 بور پسٹل بمعہ ایمونیشن اور زیرِ استعمال موٹرسائیکل برآمد کرلی گئی۔
برآمدہ موٹرسائیکل کوضابطےکے تحت قبضہ پولیس میں لے لیا گیا ہے جسکا ریکارڈ چیک کیا جا رہا ہے۔گرفتار ملزم کے خلاف سندھ اسلحہ ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے۔گرفتار ملزم کے سابقہ کرمنل ریکارڈ کے متعلق بھی معلومات حاصل کی جا رہی ہیں، جبکہ ساتھی ملزم کی گرفتاری کیلئے بھی چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
گرفتار ملزم نے دورانِ تفتیش گلشنِ اقبال، گلستانِ جوہر اور نیپا پل کے قریب وارداتیں کرنے کا انکشاف کیا ہے جن کی تفصیلات حاصل کی جا رہی ہے-


