کوئٹہ(ایچ آراین ڈبلیو)ریٹائرڈ ڈی ایس پی کا ملازم قیمتی سامان، گاڑی اور نقدی لے کر فرارہوگیا-ریٹائرڈ ڈی ایس پی اجمل خان کاسی کا ذاتی ملازم گاڑی، موبائل فون، نقدی اور دیگر قیمتی سامان لے کر فرار ہو گیا۔پولیس ذرائع کے مطابق ملزم نہایت چالاکی سے تمام سامان ریٹائر ڈی ایس پی کے فلیٹ لے کر رفوچکر ہو گیا، واقعے کے بعد ریٹائرڈ پولیس افسر نے متعلقہ تھانے میں رپورٹ درج کرائی۔ایف آئی آر تھانہ انڈسٹریل کوئٹہ میں درج کر لی گئی ہے اور ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ مزید تفتیش جاری ہے۔
42


