خوشاب(ایچ آراین ڈبلیو)راولپنڈی روڈ پر ڈکیتی کی واردات ڈاکو تلوکر کے رہائشی خضرحیات سے موٹرسائیکل اور چار لاکھ 80 ہزار روپے اسحلہ کے زور پر چھین کر فرارہوگئے-
خوشاب پولیس پکار 15 پر کال ایس ایچ اوخوشاب شفقت نواز اعوان پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ جائے وقوعہ پر پہنچ گئے پولیس نے علاقہ کی بندی شروع کر دی
دوران ناکہ پولیس نے مشکوک موٹرسائیکل کوروکنے کی کوشش کی موٹرسائیکل سواروں نےپولیس پارٹی پر فائرنگ شروع کردی
پولیس کی جوابی فائرنگ کا بھی سلسلہ جاری رہا جب فائرنگ کا سلسلہ رکا تو ڈاکو مہرمحمد ذیشان زخمی حالت میں پایا گیا بتایا گیا ڈاکو محمد ذیشان اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے زخمی ہوا ہے-پولیس نے زخمی ڈاکو کو اسلحہ سمیت گرفتار کرکے ہسپتال منتقل کر دیا ہے پولیس نے ڈاکو سے 4لاکھ 80 ہزار چھیناگیا موٹر سائیکل اسلحہ بھی برآمد کرلیا-


