کراچی؛ نارتھ ناظم آباد پولیس نے چار جواریوں کو گرفتار کر لیا

کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل ذیشان شفیق صدیقی کی ہدایات پر نارتھ ناظم آباد پولیس کی کامیاب کاروائی ، قمار بازی میں مصروف 07 جواری گرفتار ایک فرار

نارتھ ناظم آباد پولیس نے خفیہ اطلاع ملنے پر کاروائی کے دوران تاش کے ذریعہ جواء کھیلنے والے 07 جواریوں کو گرفتار کیا جب کہ ایک ملزم موقع کا فائدہ اٹھاتے ہوئے بھاگنے میں کامیاب ۔

ملزمان کے قبضہ سے کارڈ ڈیسک و داؤ پر لگی 5200/= روپے کی نقد رقم برامد۔ ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل

ایس ایچ او کو علاقہ تھانہ نارتھ ناظم آباد کی حدود میں چند جواء باز کا تاش کے ذریعے قمار بازی میں سرگرم ہونے کی خفیہ اطلاع ملی۔ ذیشان شفیق صدیقی

جواریوں کی شناخت 01 محمد رفیق ولد عبدالخالق ، 02 محمد سجاول ولد عبدالحمید ، 03 مختیار ولد رب نواز 04 شہزاد ولد عبدالحمید 05 فیاز ولد محمد اقبال ، 06 راشد ولد ارشاد ، 07 سکندر ولد خان کے ناموں سے ہوئی ـ

مفرور ملزم کی شناخت عبدالمجید عرف راجہ اللہ بخش کے نام سے ہوئی

اطلاع کے پیش نظر ایس ایچ او تھانہ نارتھ ناظم آباد نے فوری کاروائی کرتے ہوئے جواء کی محفل پر چھاپہ کے دوران 07 جواء باز کو گرفتار کیا جبکہ عبدالمجید عرف راجہ اللہ بخش فرار

ملزمان کے قبضہ سے داؤ پر لگی رقم اور تاش برآمد کیا گیا۔ ملزمان مزید کاروائی کے لئے تھانہ نارتھ ناظم آباد منتقل کئے گئے۔

ملزمان کے خلاف مقدمہ الزام نمبر 113/2025 بجرم دفعہ 5/5 A قمار بازی ایکٹ کے تحت درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے ـ

اپنا تبصرہ بھیجیں