45

اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرلیا

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)ایسٹ، تھانہ عزیز بھٹی پولیس نے اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرلیا۔پولیس نے خفیہ اطلاع پر نظارت پول کے قریب کارروائی کرکے دو ملزمان کو گرفتار کیا۔گرفتار ملزمان کے قبضے سے غیر قانونی پسٹل بمعہ ایمونیشن، میگزین اور نقدی رقم برآمد کرلی گئی۔

ملزمان کےزیرِاستعمال سرقہ شدہ موٹرسائیکل نمبری KFU-1311 کو ضابطے کے تحت قبضہ پولیس میں لے لیا گیا جوکہ تھانہ تیموریہ کے علاقےسےسرقہ ہوئی تھی۔گرفتارملزمان کےخلاف سندھ اسلحہ ایکٹ کے تحت مقدمات درج کرکے مزید تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے۔گرفتار ملزمان کے سابقہ کرمنل ریکارڈ کے متعلق بھی معلومات حاصل کی جا رہی ہیں۔گرفتار ملزمان میں انیس ولد عبد الغنی اور عامر پنچگوری ولد محمد محراب شامل ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں