کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)خواجہ اجمیر نگری کی حدود میں ڈکیتی کی کوشش ناکام دو ملزمان زخمی حالت میں گرفتار-خواجہ اجمیر نگری سیکٹر ون اے فور میں ملزمان ایک شہری دلاور کو لوٹ رہے تھے-موقع پر خواجہ اجمیر نگری پولیس نے پہنچ کر ڈکیتی کی کوشش ناکام بنا دی-
ملزمان نے گرفتاری سے بچنے کے لیے پولیس پر اندھا دھند فائرنگ شروع کردی-ڈاکو کی فائرنگ سے اس کا اپنا ہی ساتھی بازو میں گولی لگنےسےزخمی ہوگیا-خواجہ اجمیرنگری پولیس نےدونوں ملزمان کو حکمت عملی سےگرفتارکرلیا-زخمی ملزم کو ہسپتال جبکہ بلاضرب گرفتار ملزم کو تھانے منتقل کر دیا گیا-
ملزمان کے قبضے سے پسٹل موبائل فون موٹر سائیکل اور شہری سے چھینا ہوا پرس بما اسدی شناختی کارڈ برآمد-ملزمان کے خلاف شہری کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے تفتیش کا اغاز کر دیا گیا ہے-


