خان پور(ایچ آراین دبلیو)دوران گشت سی سی ڈی خان پور اور ڈاکوؤں کے مابین پولیس مقابلہ ،متعدد سنگین مقدمات میں ریکارڈ یافتہ ایکٹیو کریمنل زخمی حالت میں گرفتار-
سی سی ڈی انسپکٹر محمد رفیق چانڈیہ کی قیادت میں گشت پر موجود تھی کہ اڈا مسن آباد کے قریب گشت واردات کی نیت سے موجود 3 افراد ایک موٹر سائیکل پر سواروں نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کردی -سی سی ڈی کی ٹیم نے بھی زمین پر لیٹ کر حفاظت خود اختیاری کے تحت جوابی فائرنگ کی-
فائرنگ کے تبادلے کے نتیجے میں ایک ملزم اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے زخمی ہوکر گر پڑا جبکہ اس کے ساتھی رات کی تاریخی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ،
زخمی حالت میں گرفتار ملزم کی شناخت کاوش ولد عاشق قوم سید سکنہ غریب آباد کے نام سے ہوئی ہے جبکہ ملزم سے چوری شدہ موٹر سائیکل اور اسلحہ برآمد کر لیا،
زیر حراست ملزم موٹر سائیکل چوریوں کی کئی وارداتوں میں شامل رہا ہے اور مزید موٹرسائیکل برآمد ہونے کے امکانات ہیں۔زخمی ہونے والا ملزم ضلع رحیم یار خان کے سنگین مقدمات میں ریکارڈ یافتہ اور ایکٹیو کریمنل تھا-کامیاب کاروائی پر سی سی ڈی انچارج ڈسٹرکٹ رحیم یار خان شہنشاہ چانڈیو کی ٹیم کو شاباش۔


