کراچی؛اینٹی اسٹریٹ کرائم سیل کا ایس ایچ او ڈاکس کے ہمراہ موٹر سائیکل سوار دو مسلح ڈکیتوں سے مقابلہ

کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) رات گئے اینٹی اسٹریٹ کرائم سیل کا ایس ایچ او ڈاکس کے ہمراہ موٹر سائیکل سوار دو مسلح ڈکیتوں سے مقابلہ۔

فائرنگ کے تبادلے کے بعد ایک ملزم زخمی حالت میں جبکہ دوسرے کو بلا ضرب گرفتار کر لیا گیا۔ ایس ایس پی کیماڑی۔

ملزمان کی شناخت محمد اقبال ولد ابراہیم (زخمی) اور مراد ولد مولا بخش کے ناموں سے ہوئی۔ کیپٹن (ر) فیضان علی۔

ملزمان کے قبضے سے دو عدد غیر قانونی پستول بمعہ زندہ و چلیدہ راؤنڈ برآمد کر لئے گئے۔ ایس ایس پی کیماڑی۔

ملزمان کے قبضے سے ایک مسروقہ موٹر سائیکل اور وارداتوں میں چھینے گئے چار موبائل فون برآمد۔ کیپٹن (ر) فیضان علی۔

ملزمان کے قبضے سے برآمدہ موٹر سائیکل تھانہ کھارادار کے مقدمہ 154/25 بجرم دفعہ 381A کی مال مسروقہ ہے۔

گرفتار ملزمان گن پوائنٹ پر موٹر سائیکل اور موبائیل فون چھیننے کی وارداتیں کرتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں