کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)ایسٹ، تھانہ سچل پولیس نے منشیات فروشی میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا۔پولیس نے رم جھم ٹاور کے قریب کارروائی کر کے ملزم غلام عباس ولد عبد العزیز کو گرفتار کیا۔گرفتار ملزم کے قبضے سے آدھا کلو سے زائد (530 گرام) اعلیٰ کوالٹی کی چرس اور نقدی رقم برآمد کرلی گئی۔گرفتار ملزم کے خلاف کنٹرول آف نارکوٹکس سبسٹینس ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے۔
35


