کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)قائدآباد پولیس نے منشیات فروشی میں ملوث B کیٹیگری ملزم کو گرفتار کرلیا۔پولیس نے انٹیلیجنس بیسڈ معلومات پر کاروائی کرتے ہوئے تھانہ قائدآباد کی حدود سے 1 ملزم کو گرفتار کیا۔ گرفتار ملزمان کے قبضہ سے 1100 ھرام اعلی کوالٹی چرس اور فروختگی برآمد ہوئی-
گرفتار ملزم کی شناخت سلیم عرف شکرہ کے نام سے ہوئی۔گرفتار ملزم مختلف علاقوں میں منشیات فروخت کرتا تھا۔گرفتار ملزم کا نام پولیس کی مطلوبہ فہرست میں بھی شامل تھا۔گرفتار ملزم کے خلاف ضابطے کے تحت مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے۔


