43

یورپی یونین نے روس پر نئی پابندیاں عائد کردیں

یورپ(ایچ آراین ڈبلیو)نئی پابندیوں کے پیکج میں برآمد کیے جانے والے روسی تیل کی قیمت میں کمی شامل ہے-سفارتی ذرائع نے بتایا ہے کہ یورپی یونین نے یوکرین میں جنگ کے تناظر میں روس پر پابندیوں کا ایک نیا پیکج عائد کردیا ہے جس میں برآمد کیے جانے والے روسی تیل کی قیمت میں کمی شامل ہے۔ فرانس پریس ایجنسی (اے ایف پی) کے مطابق جمعہ کی صبح یورپی یونین کے سفیروں کے اجلاس کے اختتام پر برسلز میں ایک سفارت کار نے تصدیق کی ہے کہ ہم روس کے خلاف ایک طاقتور اور مؤثر اٹھارہویں پابندیوں کے پیکج پر ایک معاہدے پر پہنچ گئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں