39

گٹکا،منشیات فروشوں،جواریوں کیخلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری

ٹھٹھہ(ایچ آراین ڈبلیو)ضلع سجاول پولیس کا رات گئے دیر تک ضلع کے مختلف تھانوں کی حدود میں گٹکا، منشیات فروشوں اور جواریوں/ سٹے بازوں کے خلاف تابڑتوڑ کاروائیوں کا سلسلہ جاری رہا،سجاول سٹی کے بدنام زمانہ کنبھار محلہ کے جوا کے اڈے سمیت تین آکڑا کے ٹھکانوں پر کامیاب چھاپہ مار کاروائیاں عمل میں لائی گئیں-

6 جواری/ کمار باز، 4 آکڑا پرچی/ سٹے بازی کا دھندہ کرنے والے ،6 گٹکا,منشیات فروش گرفتار۔ 1910پُوڑیاں گٹکے، 10 کلو گرام تمباکو پتی اور 5 آکڑا بندیاں، 52 پتے تاش، 7130 روپے نقدی اور 20 لیٹر دیسی شراب ٹھرو برآمد۔ ۔ جملہ 16 ملزمان گرفتار۔مقدمات درج

جناب آئی جی پی سندھ غلام نبی میمن اور ڈی آئی جی پی حیدرآباد رینج طارق رزاق دھاریجو کی ہدایات پرایس ایس پی سجاول میڈم علینہ راجپر کے احکامات پر گٹکا /فروشوں کے خلاف کاروائیاں جاری ہیں-

تھانہ سجاول, ایس ایچ او سجاول کی رات گئے تھانہ سجاول کے مختلف علاقوں میں سماجی برائیوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری بس اسٹاپ سجاول کےقریب سٹے بازوں کےٹھکانےپرچھاپہ مارکارروائی عمل میں لائی گئی-ایک سٹےبازرحمت اللہ پُوسیوگرفتاردوفرارہوگئے-3عدد آکڑا بندیاں تحویل میں لے کر گرفتار اور مفرور ملزمان کے مقدمہ درج کرلیا ہے-

FiR# 256/2025
u/s 294A,353,.PPC.

سول اسپتال سجاول کے قریب کامیاب کاروائی میں ایک منشیات فروش ملزم فیاض مغل کو 10 لیٹر دیسی شراب ٹھرو سمیت گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا ہے۔

FiR#258/2025
u/s 3/4.PEHO.

کنبھار محلہ سجاول میں بدنام زمانہ جوا کے اڈے پر کامیاب چھاپہ مار کاروائی،6جواری، صدام ولد نورو کنبھار، محمد اسماعیل ولد نورو کنبھار، منیر احمد میمن، آکاش عمرانی،اصغر علی میربحر اور غلام حسین عرف ڈان ٹو شیخ گرفتار52 پتے تاش اور جوا پہ لگی نقدی رقم 7130 روپے کیش برآمد۔ جوا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج

FiR#259/2025
u/s 5.Gambling Act.

انچارج پوسٹ بیلو، عبدالمجید آرائیں کی دوران گشت مخفی اطلاع پر بیلو سٹی میں سٹے بازوں کے ٹھکانے پر کاروائی،3 سٹے باز ذکریا کنبھر گرفتار۔ایک فرار، ارشاد میمن اور صالح ترک گرفتار۔ 4 بندیاں آکڑا پرجی تحویل میں لے کر مقدمہ درج کرلیا ہے۔

FiR# 257/2025
u/s 294A,353,.PPC

تھانہ چوھڑ جمالی ایس ایچ او تھانہ چوھڑ، کی تھانہ کے مختلف علاقوں میں دو الگ الگ کامیاب کاروائیاں،بائی پاس کے قریب کاروائی میں گٹکافروش ساجن خاصخیلی کو 500 پُوڑیاں گٹکوں سمیت گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا ہے

FiR# 105/2025
u/s 4,8.SPM&GM.Act.

شاھ بندر روڈ ستا واھ کے قریب گٹکا فروش ملزم پپو کھیری کو 500 پُوڑیاں گٹکوں سمیت گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا ہے

FiR# 106/2025
u/s 4,8.SPM&Gutka Act.

تھانہ لاڈیوں ایس ایچ او عبدالمجید چھٹو کی دوران گشت کاری موری کے قریب گٹکا فروش ملزم آبو سولنگی کو 500 پُوڑیاں گٹکے اور 10 کلو گرام تمباکو پتی سمیت گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا ہے

FiR# 38/2025
u/s 4,8.SPM&Gutka Act.

تھانہ جھوک ایس ایچ او جھوک کی دوران گشت ابڑال اسٹاپ کے قریب کاروائی،

گٹکا فروش ملزم فرار۔410 پُوڑیاں گٹکے تحویل میں لے کر مفرور ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے

FiR# 43/2025
u/s 4,8.SPM&Gutka Act.

انچارج جاتی چوک پوسٹ، کی دوران گشت خیبر موری کے قریب کاروائی میں،
منشیات فروش ملزم یار محمد جت کو 10 لیٹر دیسی شراب ٹھرو سمیت گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں