کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)ایسٹ، تھانہ گلستانِ جوہر پولیس نے منشیات فروشی میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا۔پولیس نے جوہر بلاک 09 میں کارروائی کر کے منشیات فروش ملزم محمد شان ولد شمع علی خان کو گرفتار کیا۔
گرفتار ملزم کے قبضے سے آدھا کلو سے زائد اعلیٰ کوالٹی کی چرس، موبائل فون اور نقدی رقم برآمد کرلی گئی۔گرفتار ملزم کے خلاف کنٹرول آف نارکوٹکس سبسٹینس ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے۔


