کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)عزیز اباد کی حدود میں شہری کی فائرنگ سے ہلاک ہونے کا معاملہ-عزیزآباد کی حدود گلشن شمیم کے پاس شہری سید مشیر عباس کی فائرنگ سے ایک ڈاکو ہلاک ہوگیا-شہری کے مطابق وہ اپنے دوستوں کے ہمراہ مبارک ہوٹل یاسین آباد پر بیٹھا تھا کہ اچانک 1 موٹر سائیکل پر 3 ڈاکو آئے-
ڈاکوؤں نے اسلحہ کے زور پر لوٹ مار کی اس دوران شہری نے مزاحمت کی جس پرڈاکوکی جانب سےشہری ہرفائرنگ کی گئی-شہری نے حفظِ معتقدم جوابی فائرنگ کی جس سے 1 ڈاکو ہلاک ہوگیا جبکہ 2 ڈاکو فرار ہوگئے-عزیزآباد پولیس نے موقع پر ڈاکو کا ریکارڈ چیک کیا تو ہلاک ڈاکو کی شناخت شہزاد خان کے نام سے ہوئی-ہلاک ڈاکو کے قبضے سے 1 عدد پسٹل بمعہ راؤنڈز برآمد ہوا-ڈاکو کی نعش ہسپتال منتقل کی گئی مزید ضابطے کی کاروائی کی گئی-


