کوئٹہ (ایچ آر این ڈبلیو) آج بلوچ یکجہتی کمیٹی کی جانب سے پورے بلوچستان میں شٹربند ہڑتال کی گئی جس سے پورا تقریبا پورے بلوچستان میں کام کاج بالکل بند رہا اور نہ ہی ٹرانسپورٹ سڑکوں پر نظر آئی، جبکہ بلوچستان کے مختلف شہروں میں مرکزی شاہراہیں بھی بلاک کر دی گئیں جس کی وجہ سے کراچی آنے والے تمام راستے مسدود ہو گئے، بلوچستان کے مرکزی شہر کوئٹہ میں پاکستانی فورسز کا مظاہرین فائرنگ و شیلنگ، کم از کم تین مظاہرین جانبحق، متعدد افراد زخمی۔
بلوچ یکجہتی کمیٹی کے رہنما ماہ رنگ بلوچ کا کہنا ہے کہ ریاستِ پاکستان نے پُرامن مظاہرین پر بلا تفریق فائرنگ کر کے قیامت برپا کر دی ہے۔
آج قانون نافذ کرنے والے اداروں نے بلوچستان کی بگڑتی امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر ماہ رنگ بلوچ کو حراست میں لے کر مبینہ طور پر ہدی جیل منتقل کر دیا ہے


