43

ٹھٹھہ پولیس کی گٹکا گدام پرچھاپہ مارکارروائی،250پڑیاں ماوابرآمد

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)ٹھٹہ پولیس کی کامیاب کارروائی گٹکا گدام پر چھاپہ مارکارروائی، 120 کلو گٹکا مٹیریل، 35 پیکٹ 65 ساشے تمباکو پتی اور 250 پڑیاں گٹکا ماوا برآمد، مقدمات درج کرلیئے-آئی جی پی سندھ غلام نبی میمن اور ڈی آئی جی پی حیدرآباد رینج طارق رزاق دہاریجو کی ہدایات کی روشنی میں ایس ایس پی ٹھٹہ فاروق احمد بجارانی کے احکامات پر ٹھٹہ پولیس کا منشیات، جرائم پیشہ عناصر، عادی مجرمان، گٹکا، مین پڑی کے خلاف کریک ڈاؤن جاری۔

تفصیلات کے مطابق رات کے وقت ٹھٹہ پولیس کو اطلاع ملی کہ تھانہ ٹھٹہ کی حدود بگھاڑ موری ولیج چارن میمن میں ملزمان گٹکا گدام پر گٹکا تیار کر رہے ہیں۔ایسی اطلاع ملنے پر ایس ایچ او تھانہ ٹھٹہ سب انسپیکٹر مظفر علی خالدی، انچارج سی آئی اے ٹھٹہ سب انسپیکٹر مراد علی بکھرانی اور انچارج پولیس پوسٹ بگھاڑ موری اے ایس آئی فرمان علی بھٹو بمعہ اسٹاف جائے وقوعہ پر پہنچے تو 2 گٹکا فروش ملزمان اسد ولد محمد ابراہیم چارن اور مقبول ولد محمد ابراہیم چارن کو گرفتار کرلیا گیا تھا۔

پولیس نے گٹکا گدام سے 120 کلو گٹکا مٹیریل، 35 پیکٹ 65 ساشے تمباکو پتی اور 250 پڑیاں گٹکا ماوا برآمد کرلیا۔بعد ازاں وہاں موجود گائوں والوں نے پولیس فرائض میں مداخلت کرکے انچارج سی آئی اے ٹھٹہ کو زخمی کردیا اور پولیس موبائل کو نقصان پہنچایا اور ملزمان کو پولیس حراست سے چھڑالیا۔ایس ایس پی ٹھٹہ فاروق احمد بجارانی کے احکامات پر ملزمان کے خلاف تھانہ ٹھٹہ پر پولیس فرائض میں مداخلت کرنے، دہشتگردی پھیلانے اور گٹکا ائیکٹ کے تحت تھانہ ٹھٹہ پر الگ الگ مقدمات درج کردیے گئے ہیں۔ مزید ملزمان کی گرفتاری کے لیے پولیس کے چھاپے جاری ہیں۔ تفتیش جاری ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں