42

گھریلوملازمہ پر تشدد کرنیوالی سفاک مالکن گرفتار

راولپنڈی(ایچ آراین ڈبلیو)گھریلو ملازمہ پر تشدد کرنے والی سفاک مالکن گرفتار، مقدمہ درج ستوکتلہ پولیس کی بروقت کارروائی، تشدد کا شکار گمشدہ بچی کو ڈھونڈ نکالا-12 سالہ نصباء اقبال ایوینیو میں فرخندہ بی بی کے گھر بطور ملازمہ کام پر تھی-

بچی پر مالکن کی طرف سے بدترین تشدد پر بچی گھر سے بھاگ گئی-نصباء کی گمشدگی کی اطلاع پولیس کو نصباء کے والد نے دی-ڈی آئی جی آپریشنز کی ہدایت پر ایس پی صدر نے بچی کی تلاش کیلئے ٹیم تشکیل دی- ایس ایچ او نے بچی کو داتا دربار سے تلاش کرلیا-

بچی پر تشدد کرنے والی مالکن فرخندہ بی بی گرفتارملزمہ کے خلاف مقدمہ درج مزید تفتیش جاری ہے-

اپنا تبصرہ بھیجیں