35

ہٹڑی پولیس کی نوجوان پرتشدد،مرکزی ملزم سمیت مزید 2 ملزمان گرفتار

حیدرآباد(ایچ آراین ڈبلیو)تھانہ ہٹڑی کی حدود جلسہ گراؤنڈ میں ایک واقعہ پیش آیا جس میں چند نوجوان ملکر ایک نوجوان فرحان کیریو کو تشدد کا نشانہ بنارہے ہیں-اس واقعہ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہوئی-ایس ایس پی حیدرآباد عدیل حسین چانڈیو نے اس واقعہ کا فوری نوٹس لیا جس پر ہٹڑی پولیس نے بروقت اس واقعہ کا مقدمہ درج کرتے ہوئے 3 نوجوانوں کو وڈیو کی مدد سے نشاندہی کرتے ہوئے فوری گرفتار کرلیا-

آج ہٹڑی پولیس نے اس واقعہ کے مرکزی ملزم زین شاہ راشدی ولد سید منال شاہ راشدی اور علی شیر ولد ولی داد مری کوگرفتارکرلیا-تشدد کا نشانہ بننے والا نوجوان فرحان کیریو مقامی فنکارہ کا بیٹا معلوم ہوا مزید زین شاہ و دیگر ملزمان کی فرحان کیریو کیساتھ پرانی رنجش/جھگڑا تھا-

اپنا تبصرہ بھیجیں