76

پی آئی بی پولیس کا خفیہ اطلاع پر چھاپہ، خطرناک ملزم گٹکا فروش گرفتار

کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) ڈسٹرکٹ ایسٹ گلشن ڈویژن پولیس کی کارروائی، گٹکا ماوا فروشی میں ملوث ملزم گرفتار۔

پی آئی بی کالونی پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے گٹکا ماوا فروش ملزم اکرام عرف کاکا ولد امام دین کو گرفتار کیا۔

گرفتار ملزم کے قبضے سے تیار مضرِ صحت گٹکا ماوا اور فروختگی کی رقم برآمد کرلی گئی۔

گرفتار ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا، ملزم کو مزید تفتیش کے لیے تفتیشی حکام کے حوالے کردیا گیا ہے۔

گرفتار ملزم عادی جرائم پیشہ ور ہے اور قبل از بھی مقدمہ الزام نمبر 102/2024 بجرم دفعہ 9(i)3B اور 359/2024 بجرم دفعہ 8i میں گرفتار ہوکر جیل جا چکا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں