کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)اینٹی وہیکل لفٹنگ سیل کی شاندار کارروائیاں جاری ہیں-تین خطرناک ملزمان گرفتارہوگئے-اسلحہ، منشیات اور چوری شدہ موٹرسائیکلیں برآمدکرلی-
تھانہ مدینہ کالونی کی حدود میں AVLC اورنگی ون ڈویژن کی دو الگ الگ مؤثر کارروائیوں کے دوران تین خطرناک ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا، جبکہ ایک ملزم دورانِ مقابلہ فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔
پہلی کارروائی:
مورخہ 16 جولائی 2025 کو واجد شہید چوک اورنگی ٹاؤن میں مقابلے کے دوران دو ملزمان:
1. شاہ زیب ولد عبدالشکور
2. مظہر اقبال ولد غلام رسول
کو گرفتار کر کےایک 30 بور پستول اور سرقہ شدہ موٹرسائیکل HONDA 125، رجسٹریشن نمبر KQH-8898، ماڈل 2024 برامد کر لی جس کا مقدمہ الزام نمبر 637/ 2025 بجرم دفعہ 397/ 34 تھانہ فیروزآباد میں درج ہے۔دورانِ کارروائی ساتھی ملزم دانیال فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا، جس کی گرفتاری کے لیے مزید چھاپے جاری ہیں۔
دوسری کارروائی:
اسی روز AVLC ٹیم نے فرید کالونی، مومن آباد میں کامیاب کارروائی کرتے ہوئے ملزم مظفر ولد افضال خان کو گرفتار کیا۔ جس سے 1210 گرام کرسٹل (منشیات)، ایک 30 بور پستول اور چوری شدہ موٹرسائیکل HI.SPEED، رجسٹریشن نمبر KPV-9943، ماڈل 2022 جس کا مقدمہ الزام نمبر 884/2025 بجرم دفعہ 381/A تھانہ زمان ٹاؤن میں درج ہے برآمد کرلی۔یہ تینوں ملزمان منظم جرائم میں ملوث تھے اور ان سے اسلحہ، منشیات اور چوری شدہ موٹرسائیکلیں برآمد کی گئیں۔
ملزمان کے خلاف برامد شدہ اسلحے اور پولیس مقابلے کے مقدمات تھانہ مومن اباد میں درج کیے گئے ہیں-مزید تفتیش جاری ہے-


